بچوں میں زبان کی نشوونما

بچے مختلف رفتار سے اور مختلف طریقوں سے زبان سیکھتے ہیں۔ آپ اپنے بچے کو زبان کی اچھی نشوونما کے لیے مدد دے سکتے ہیں۔

بچے زبان کیسے سیکھتے ہیں؟

بچے پیدائش سے ہی اظہار کرتے ہیں اور دوسروں کا اظہار سمجھتے ہیں اور ان میں زبان کی پیدائشی صلاحیت ہوتی ہے۔ 

سب بچے اپنی رفتار سے نشوونما پاتے ہیں اور زبان کی نشوونما کے معاملے میں بچوں میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔

بچوں میں زبان کی نشوونما مختلف مدارج میں اور دوسرے انسانوں کے ساتھ واسطے میں ہوتی ہے۔

0 سے 6 ماہ عمر

بچہ غوں غاں کرتا ہے اور آسان الفاظ اور اظہار سمجھتا ہے۔ اس دور میں بچے اپنا نام پہچاننے لگتے ہیں۔ بچے کچھ آسان الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جسمانی اظہار سے بتاتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہے۔

6 سے 12 ماہ عمر

بچہ غوں غاں کرتا ہے اور آسان الفاظ اور اظہار سمجھتا ہے۔ اس دور میں بچے اپنا نام پہچاننے لگتے ہیں۔ بچے کچھ آسان الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جسمانی اظہار سے بتاتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہے۔

1 سے 2 سال عمر

1 سے 2 سال کی عمر سے بچے آسان الفاظ اور مختصر فقرے بول سکتے ہیں۔  بچے سادہ ہدایات اور سوالات کا مطلب سمجھنے لگتے ہیں۔

2 سے 3 سال عمر

بچے وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ الفاظ سیکھ جاتے ہیں اور زیادہ لمبے فقرے بنا سکتے ہیں۔ زبان کی سمجھ بڑھنے کے ساتھ ساتھ بچے اکثر سوالات بھی پوچھتے ہیں اور سادہ کہانیاں سنا سکتے ہیں۔ بچے سوشل مواقع پر اور دوسرے انسانوں کے ساتھ سماجی واسطے میں زبان کو زیادہ فعال طریقے سے استعمال کرتے ہیں یعنی الفاظ، حرکتوں، چہرے کے تاثرات اور لہجے کے ذریعے۔  

3 سے 4 سال عمر

بچہ نئے الفاظ سیکھنا اور زیادہ پیچیدہ فقرے بنانا جاری رکھتا ہے۔ تلفظ بہتر ہوتا جاتا ہے۔ بچے آپ کے ساتھ مستقبل قریب میں ہونے والی باتوں کا ذکر کر سکتے ہیں اور تھوڑا عرصہ پہلے ہو چکنے والے واقعات پر بات کر سکتے ہیں۔ 

بچے میں زبان کی نشوونما کو تحریک دیں

نظر ملانا، باہمی واسطہ اور محفوظ ہونے کا احساس آپ کے بچے میں زبان کی نارمل نشوونما کے لیے اہم ہے۔ جب بچے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہوں تو وہ زبان کے حوالے سے دریافتیں کرنے اور کمیونیکیشن کے لیے زیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ بے بی واضح اشارے نہیں دے سکتا۔ جب بچہ کچھ بتانے کی کوشش کر رہا ہو تو توجہ سے دیکھیں تاکہ آپ بات سمجھ سکیں۔

بچے ایک ساتھ کئی زبانیں سیکھ سکتے ہیں، اس لیے اپنی مادری زبان بھی فعال طریقے سے استعمال کریں۔ بچے کے ساتھ اس زبان میں بات کریں جس میں آپ سب سے اچھے ہیں۔ اس طرح بچے کو زبان کے زیادہ بھرپور تجربات حاصل ہوتے ہیں اور اسے الفاظ کا تعلق جذبات اور تجربات سے جوڑنے میں مدد ملتی ہے۔

آپ بچے میں زبان کی نشوونما کے لیے مدد دے سکتے ہیں اور اس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں

  • روزمرّہ مواقع کو مل کر کھیلنے اور زبان کا مزا لینے کے لیے استعمال کریں۔
  • چھوٹی عمر سے ہی بچے کے ساتھ کتابیں پڑھیں، بچے کی عمر کے لیے مناسب کتابیں چنیں اور تصویروں کے متعلق باتیں کرتے ہوئے ان کی طرف اشارہ کریں۔
  • زبان اور سوشل صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے کا بندوبست کریں۔
  • اپنی توجہ بچے پر رکھیں، موبائل فون اور ہیڈفونز کو پرے رکھیں۔

باتیں کرنے کے لیے تجاویز

  • نوزائیدہ بچے کی آوازیں سنیں اور اس کے جیسی ہی آوازیں نکالیں۔
  • بچے کو وقت دیں کہ وہ آوازوں اور حرکات کے ذریعے آپ کو جواب دے سکے۔
  • آپ کو بچہ جن باتوں اور احساسات کے بارے میں بتاتا ہوا لگے، انہیں نام دیں۔
  • بچہ جو دیکھ رہا ہو، اور آپ اور بچہ اکٹھے جو کچھ کر رہے ہوں، اس کے لیے الفاظ استعمال کریں۔
  • بچہ جو الفاظ کہے، ان کو معانی دیں۔ جیسے اگر بچہ “کتا” کہے تو آپ کہ سکتے ہیں “ہاں، یہ بڑا سا کتا بھونک رہا ہے”۔
  • الفاظ دہرانے، ردھم اور گیتوں کے ذریعے زبان کو زیادہ پرلطف اور یاد رکھنے کے لیے آسان بنائیں۔

اگر آپ کو فکر ہو تو مدد مانگیں

اگر آپ کو اپنے بچے کی نشوونما کے متعلق فکر ہو تو ہیلتھ سٹیشن یا بارنے ہاگے سے رابطہ کریں۔ انہیں بچوں میں زبان کی نشوونما کا علم ہوتا ہے۔ وہ مشاہدے اور جائزے کے ذریعے آپ کو بچے کی زبان کے سلسلے میں مشورے دے سکتے ہیں اور ضرورت ہونے پر دوسرے امدادی اداروں کے پاس بھیج سکتے ہیں۔

یہ مواد فراہم کرنے والے ہیں Helsedirektoratet

آخری تبدیلیوں کی تاریخ منگل، 11 فروری، 2025