اگر آپ کو خطرناک مادّوں سے واسطہ پڑے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

بڑے حادثات، دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں آپ کو خطرناک مادّوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ یہ کیمیائی، چھوتی، ریڈیوایکٹیو (تابکار) یا دھماکہ خیز مادّے ہو سکتے ہیں۔ یہاں یہ قومی ہدایات دی جا رہی ہیں کہ ایسے خطرناک حالات میں آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

خطرناک حالات میں یہ جاننا اہم ہے کہ آپ کیا کریں گے۔ آپ یہاں دی جانے والی ہدایات پر عمل کر کے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ 

110، 112 اور 113 پر کال کر کے ایمرجنسی اداروں کو آگاہ کرنا اور موقع پر ان کی ہدایات پر عمل کرنا یاد رکھیں۔ 

یہ عمومی ہدایات ہیں اور ایسے تمام بڑے حادثات یا خطرناک واقعات کے لیے ہیں جن میں لوگوں کو خطرناک مادّوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ یعنی آپ کے تحفظ کے لیے ابتدائی اقدامات وہی رہتے ہیں، چاہے آپ کو کسی بھی قسم کے مادّے سے واسطہ پڑا ہو۔ 

جب کوئی واقعہ ہو جائے تو واقعے کی مناسبت سے مخصوص ہدایات دی جا سکتی ہیں۔ 

یاد رکھیں کہ خوف کی وجہ سے بھی آپ کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔  طبیعت خراب ہونے کا مطلب لازماً یہی نہیں ہے کہ آپ کو خطرناک مادّوں سے واسطہ پڑا ہے۔  

خطرناک مادّوں سے کیا مراد ہے؟ 

بعض مادّوں سے واسطہ خطرناک ہوتا ہے۔ یہ کیمیائی، چھوتی، ریڈیوایکٹیو (تابکار) یا دھماکہ خیز مادّے ہو سکتے ہیں۔ ایسے خطرناک مادوّں کے ساتھ ہونے والے غیر معمولی واقعات کو اکثر CBRNE واقعات کہا جاتا ہے۔ 

ایسے خطرناک واقعات مندرجہ ذیل اسباب سے ہو سکتے ہیں 

  • بڑے حادثات 
  • دہشت گردی 
  • جنگ 

مندرجہ ذیل علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 

یہ مواد فراہم کرنے والے ہیں Folkehelseinstituttet, Oslo universitetssykehus HF

آخری تبدیلیوں کی تاریخ منگل، 27 اگست، 2024