آپ کے لیے تجاویز اور مشورے جنہیں COVID-19 کے بعد دیر تک رہنے والے اثرات کا سامنا ہے

عالمی ادارۂ صحت نے ان لوگوں کے لیے تجاویز اور مشوروں والی وڈیوز اور بروشر تیار کیے ہیں جنہیں COVID-19 کے بعد دیر تک رہنے والے اثرات کا سامنا ہے۔ یہ مواد بحالی کے ماہرین اور COVID-19 میں مبتلا رہ چکنے والے افراد کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ مشوروں کی بنیاد تازہ ترین تحقیق پر ہے۔

بحالی کے لیے معاونت: 19-COVID سے متعلقہ بیامری کے بعد خود کا انتظام

اس بروشر میں COVID-19 کے بعد دیر تک رہنے والے اثرات کی وجہ سے عام ترین تکالیف میں مدد کے لیے مشورے اور مشقیں بتائی گئی ہیں۔

آواز کے مسائل

COVID-19 کی وجہ سے گلے میں درد یا خراش، کھانسی اور آواز بیٹھ جانے کی تکلیفیں ہو سکتی ہیں۔ نیچے وڈیو میں آپ کو آواز کے مسائل کی صورت میں اچھے مشورے دیے گئے ہیں۔

urdu voice

سانس لینے میں مشکل

COVID-19 میں مبتلا رہنے کے بعد سانس کے مسائل ہونا عام ہے۔ اس کی وجہ بیماری کے دوران آپ کی طاقت اور فٹنیس میں کمی اور بذات خود بیماری ہو سکتی ہے۔ یہ وڈیو ایسی پوزیشنیں اور مشقیں دکھاتی ہے جن سے سانس کے لیے مدد مل سکتی ہے۔

Urdu Breathlessness

بیماری کے بعد ورزش

ورزش COVID-19 کے بعد ہونے والی کئی تکالیف کے لیے آپ کو مدد دیتی ہے۔ نیچے وڈیو میں آپ کو ایسے مشورے اور مشقیں ملیں گی جن سے ورزش شروع کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

Urdu Exercise

کھانا، پینا اور نگلنا

COVID-19 کے بعد خوراک اور مشروب کو نگلنے کے مسائل بھی دیکھے جاتے ہیں۔ نیچے وڈیو میں آپ کو ایسی تجاویز اور طریقے ملیں گے جو نگلنے کے مسائل کے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔

Urdu Eating and Drinking

روزمرّہ سرگرمیاں

آہستہ آہستہ اپنی پہلے والی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا اہم ہے تاکہ آپ کی فٹنیس بہتر ہو جائے۔ یہ وڈیو آپ کو اس کا طریقہ بتاتی ہے۔

Urdu Daily Living

توجہ اور یادداشت

COVID-19 کے بعد یادداشت اور توجہ کے مسائل ہونا بھی دیکھا جاتا ہے۔ اسے بعض دفعہ "دماغی دھند" کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہے تو نیچے وڈیو میں بتائے گئے اقدامات مفید ہو سکتے ہیں۔

Urdu Attention Memory

یہ مواد فراہم کرنے والے ہیں Helsedirektoratet

آخری تبدیلیوں کی تاریخ منگل، 10 ستمبر، 2024